اسلام آباد: پاکستان میں ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 3.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی افراط زر سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ اگست 2016 کے مقابلے میں اگست 2017 میں مہنگائی کی شرح 3.42 ریکارڈ کی گئی جب کہ اگست 2017 میں مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد اضافہ ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں پیاز 44 فیصد، آم 42 فیصد، ادرک 31 فیصد مہنگا ہوا جب کہ سیب 26 فیصد، چائے 24 فیصد اور مٹن 98 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 27 فیصد، لہسن 25 فیصد، دال چنا 20 فیصد، دال مسور 19 فیصد، دال مونگ 18 فیصد اور ٹماٹر 20 فیصد سستا ہوا۔ اس کے علاوہ اروی اور کیلا 17 فیصد جب کہ انگور 16 فیصد سستے ہوئے۔