لاہور: بھارتی پائلٹ ابھینندن کوپاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا ہے جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا اور وہاں کے لوگ صحیح سلامت پائلٹ واپس ملنے پر احسان مند ہونے کی بجائے واویلا کرنے لگ گئے یہاں تک کہ یہ بھی کہنا شروع کر دیا گیا کہ پاک آرمی نے زبردستی ابھینندن سے اپنے حق میں ویڈیو بیان دلوایا۔
بھارت کی طرف سے اس تمام پراپیگنڈا پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹر پر خوب جواب دئیے جس نے بھارتیوں کو مزید تپا دیا جب کہ پاکستانی صارفین ہسنے پر مجبور ہو گئے۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ آپ کو مزید مایوس کرنے کے لیے بتا دوں کہ ہم نے ابھینندن کے اندر کے ایک چپ انسٹال کر دی ہے اور وہ ہمارا کبوتر ہے۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ ایک چائے کی قیمت مگ 21 لی ہے تو سوچو پورا بندہ واپس کر کے کتنی قیمت لیں گے وینا ملک نے بھارتیوں کو تپانے والا ایک اور ٹویٹ کیا اور کہا کہ اصل ابھینندن تو ہمارے ساتھ ہے۔ آپ کو تو ہم نے اس کا ہم شکل بھیجا ہے۔ اب عدنان سمیع کے بعد یہ بھی وہاں جاسوسی کریں گے۔ جب کہ دوسری جانب ابھینندن کے ساتھ بھارت میں اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔