کراچی (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری
ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔ایک اور خبر کے مطابق ملک بھرمیں نئی سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پرپابندی ختم ہوگئی،الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹادی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں نئی سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پرپابندی ختم ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتوں کونئی ملازمتوں پربھرتی کرنےکی اجازت ہوگی ،نگران حکومتیں مفادعامہ میں نئی بھرتیاں کرسکیں گی،واضح رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھرمیں سرکاری ملازمتوں میںبھرتی پر پابندی عائد کی تھی۔الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔