سابق بھارتی وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہمارا اصل دشمن پاکستان نہیں چین ہے۔
The real enemy is China not Pakistan, former Indian minister
سابق بھارتی وزیر نے اپنے دونوں پڑوسی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار پاکستان میں چھپا رکھے ہیں،متنازع علاقے میں بھارتی اشتعال انگیزی بڑے تنازع کو جنم دے سکتی ہے۔ ادھر چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر بھارت باز نہ آیا تو بڑی محاذ آرائی کا سامنا کرنا ہوگا۔