را ولپنڈی(ویب ڈیسک) راول پنڈی کی کسٹم عدالت نے مسلسل 33 سماعت سے غیر حاضر ہونے پر ملزمہ ایا ن علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،پیر کے روز راول پنڈی کی کسٹم عدالت کے جج کی تعطیلات کے باعث ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی،
سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی بیمار ہیں اور علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں،جس پر عدالت نے مسلسل 33 سماعت سے غیر حاضر ہونے پر ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،کسٹم پراسیکیوٹر امین فیروز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ بہانے بناتے ہیں، عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتنا عرصہ گزر گیا اور ملزمہ کو جان بوجھ کر پیش نہیں کیا جارہا۔لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے بیماری کی درخواست دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی بیمار ہیں، حاضری سے استثنی دیا جائے، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ماڈل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔