ہاکی اولمپئین عمران بٹ نے اعلان بغاوت کردیا،کیمپ سے نکالنے پر کوچ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ کہتے ہیں خواجہ جنید کھلاڑیوں کو ذہنی اذیت دیتے ہیں ، مجھ پر غداری کا الزام لگایابہت سے کھلاڑی کوچ سے ناراض ہیں ۔
The rebellion announcement of the hockey Olympian Imran Butt
پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ایک اور تنازع کی زد میں آ گیا ہے، اولمپئین گول کیپر عمران بٹ کا کہنا کہ بہت ہو چکا اب زیادتی برداشت نہیں کرسکتا،فیڈریشن سے منت کرتا ہوں کہ خواجہ جنید کو برطرف کرے۔ انہوں نے ٹیم کے کوچ پر ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جلد دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے ۔ واضح رہے کہ ہاکی فیڈریشن نے عمران بٹ سمیت 4سینئر کھلاڑیوں کو چند روز پہلے تربیتی کیمپ سے نکال دیا تھا۔