لاہور….وزیراعظم نے آیندہ ماہ سے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں پانچ پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی تک رینجرز موجود رہے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف میاں عامر محمود سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کیلیے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن گئے ، میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کے دوران کراچی میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے، دہشت گردوں کی طاقت کو ختم کردیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عمل درآمد کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران میں مصالحت کرانے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا، ان کی غلط فہمی دور کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ارب سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر ہوچکے وزیر اعظم نے پٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لٹرکمی کابھی اعلان کیا۔وزیر اعظم سابق ایم پی اے میاں محسن لطیف کے گھر بھی گئےاور ان کے والد میاں عبدالطیف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ہمراہ تھیں۔