counter easy hit

پاک ترکمانستان تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں:وزیر اعظم

 The relations with Turkmenistan are being strengthened: PM

The relations with Turkmenistan are being strengthened: PM

وزیراعظم نوازشریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف ترکمانستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم یہ دورہ ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔وزیراعظم پائیدار ٹرانسپورٹ پر ہونے والی گلوبل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جس کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون اور ترکمانستان کے صدر مشترکہ طور پر کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

صدر ترکمانستان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ہر سال اعلیٰ سطح پر رابطہ ہونا چاہیے۔وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کافی ممالک سی پیک منصوبےمیں شرکت کےخواہشمندہیں، منصوبے کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جوڑنے پر ترکمانستان نے آمادگی ظاہر کی ہے، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ایئر روٹس میں اضافہ کیا جائے گا، اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے میں ترقی ہو گی۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاپی منصوبہ خطےمیں بہتری کا منصوبہ ہے، یہ منصوبہ پاکستان میں گیس کی ضروریات پوری کرےگا،چاروں ملکوں میں ٹرانسپورٹیشن اور رابطوں سے ساڑھے 3ارب آبادی کو فائدہ ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے نائب صدر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اہم امور پر گفتگو کی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website