counter easy hit

نامور سابق کرکٹر دل کی بات زبان پر لے آئے

The renowned former cricketer brings the word of heart to the language

لاہور(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔ اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں خواہش ہےکہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔سابق کرکٹر نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانےکافیصلہ اچھا ہے۔ واضح رہےکہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف اور ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری ہے تو بابر اعظم اچھے امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں،کپتان بناتے وقت اچھی پرفارمنس ذہن میں ہونی چاہیے، نہ کہ انگلش بولنے کو اہمیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لی وہ ابھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سعید اجمل نے پہلی اگست سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا گیا ہے یاد رھے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کر سکی جس کی سب سے بڑی وجہ رن ریٹ ہے جس کی مخالفت میں نامور سابق کھلاڑی میدان میں آگئے۔پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں 5 میچز بھی جیتے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے رن ریٹ کے اصول نے قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے سے روک دیا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے ابتدائی 5 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ اپنے بقیہ 4 میچوں میں قومی ٹیم نے مسلسل فتوحات سمیٹیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website