counter easy hit

شہرت میرے لئے ذہنی دبائوکا باعث بھی بنی :مومنہ مستحسن

The reputation of the mental dbayuka for me believing recommended

The reputation of the mental dbayuka for me believing recommended

مومنہ کا کہنا تھا کہ میرا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں مجھے بہت سارے لوگوں نے فلموں میں بہت سے مضبوط کرداروں کی پیشکش کی

لاہور:کوک سٹوڈیو سیزن 9 کے گانے  آفرین آفرین  سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نے انکشاف کیا کہ ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے ملنے والی توجہ سے وہ کچھ زیادہ اچھا محسوس نہیں کرتیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا سچ بتاؤں تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری مسکراہٹ میں کوئی خاص بات ہے ، مجھے ابتدا میں یہ اچھا نہیں لگا تھا کہ لوگ مجھے اس بنا پر جانچیں۔مومنہ نے مزید کہامیں کوئی ماڈل یا اداکارہ نہیں ہوں، نہ ہی میں اس کا دعویٰ کرتی ہوں ،مومنہ کا کہنا تھا شہرت میرے لیے ذہنی دباؤ کا بھی باعث بنی ۔ میرے دوست اب اکثر شکایت کرتے ہیں کہ میں ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتی کیونکہ میں سٹار بن گئی ہوں لیکن میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ میرے فون پر اتنے پیغامات آتے ہیں کہ میں اکثر اوقات اپنا فون بھی دیکھنا نہیں چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں مجھے بہت سارے لوگوں نے فلموں میں بہت سے مضبوط کرداروں کی پیشکش کی، جو میرے لیے اعزاز ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ میں یہ کرسکتی ہوں، اداکاری میرے بس کی بات نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website