وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کی ضرورت ہے۔ اختیارات میں توسیع کی قرارداد کل کے اسمبلی اجلاس میں لائیں گے۔
پشاور: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کی ضرورت ہے موجودہ حالات کے مطابق رینجرز کو اختیارات ملیں گے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے آئین کے تحت 60 دنوں کے اندر رینجرز کے اختیارات کی توسیع لینا ضروری ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے باعث تاخیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے کل کے اجلاس میں رینجرز کو اختیارات کی توسیع دی جائے گی۔ ڈھائی سالوں میں رینجرز اور پولیس کی وجہ سے کراچی میں 70 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے۔ ڈکیتی کی واردتوں میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی جرائم کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات پر کوئی تناؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کراچی میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو رہا ہے اس میں تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔