لاہور: عمران خان کے تبدیلی کے نعروں کی گونج بیرون ملک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نعروں کی گونج پاکستان میں تو ہوتی ہی تھی تاہم اب یہ گونج بیرون ملک بھی جا پہنچی ہے۔جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے نغمے پاکستان میں پسند کیے جاتے ہیں۔اسی طرح بیرون ملک میں تبدیلی کے گانے
بے حد شوق سے سنے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آزربائجان کے شہر ’’باکو‘‘ میں مقامی ٹیکسی ڈرائیورز بھی عمران خان کے تبدیلی کے گانے کے شوقین نکلے۔ایک پاکستانی جوڑا وہاں گھومنے کی غرض سے گیا ہوا تھا۔ پاکستانی جوڑے نے باکو شہر میں مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کو عمران خان کا ’’تبدیلی‘‘ گانا سنتے دیکھا۔ جس پر پاکستانی شہری سلمان رضا نے مقامی ٹیکسی ڈرائیورسے اس گانے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس گانے کے بارے میں زیادہ کچھ تو نہیں جانتےلیکن یہ گانا انہوں نے اس لیے لگایا ہے کیونکہ یہ آج کل “باکو” سمیت پورے آزربائجان میں بہت زیادہ پاپولر ہے اور ہر کوئی اس گانے کو بہت پسند کر رہا ہے۔سلمان رضا کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے ٹیکسی میں یہ گانا لگا ہوا دیکھا تو مجھے لگا کہ یقینا کوئی پاکستانی ڈرائیور ہی یہ گانا سن رہا ہو گا۔ لیکن جب انہوں نے ٹیکسی ڈرائیورز سے بات کی تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ وہ آزربائجان کے ہی رہائشی ہیں۔پاکستانی شہری نے مذکورہ ڈرائیور کو عمران خان اور ان کی جماعت سے متعلق بتایا اور نغمے کا مطلب بھی سمجھایا جس پر
ڈرائیورنے پاکستان میں مثبت تبدیلی کے لہے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور کہا کے وہ نئےپاکستان میں اس تبدیلی پر بہت خوش ہیں جب کہ پاکستان کی ترقی کے لیے دعاگو بھی ہیں۔ مقامی ٹیکسی ڈرائیورز بھی عمران خان کے تبدیلی کے گانے کے شوقین نکلے۔ایک پاکستانی جوڑا وہاں گھومنے کی غرض سے گیا ہوا تھا۔ پاکستانی جوڑے نے باکو شہر میں مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کو عمران خان کا ’’تبدیلی‘‘ گانا سنتے دیکھا۔ جس پر پاکستانی شہری سلمان رضا نے مقامی ٹیکسی ڈرائیورسے اس گانے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس گانے کے بارے میں زیادہ کچھ تو نہیں جانتےلیکن یہ گانا انہوں نے اس لیے لگایا ہے کیونکہ یہ آج کل “باکو” سمیت پورے آزربائجان میں بہت زیادہ پاپولر ہے اور ہر کوئی اس گانے کو بہت پسند کر رہا ہے۔سلمان رضا کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے ٹیکسی میں یہ گانا لگا ہوا دیکھا تو مجھے لگا کہ یقینا کوئی پاکستانی ڈرائیور ہی یہ گانا سن رہا ہو گا۔ لیکن جب انہوں نے ٹیکسی ڈرائیورز سے بات کی تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ وہ آزربائجان کے ہی رہائشی ہیں۔ اور وہ عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں۔