اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت پر کشمیری عوام کا ردعمل مثالی تھا،جس سے بھارت کو تشویش ہوئی،پاکستان نےمسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، ایل او سی پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں بریفنگ د یتے رہے تھے انہوں نے کہا کہ برہان وانی نےکشمیریوں کی تحریک کومقامی سطح پر بھر پور اندازمیں منظم کیا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل میں مسئلےپرپاکستانی موقف پذیرائی ملی۔
انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 11 ممالک کے سربراہان کیساتھ معاملہ اٹھایا،او آئی سی رابطہ گروپ نے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا ہے ۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پربھارت نےشوشہ چھوڑا،پھرخود ہی پیچھےہٹ گیا،بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارت کی بوکھلاہٹ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو پذیرائی ملنے کیوجہ سےہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی عدم مداخلت پر مبنی ہے،لیکن جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔