عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن کے معاملے پر فیصلے کے بعد دفترخارجہ کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ تمام اداروں نے مشاورت کے بعد کیا تھا، قومی سلامتی پر کوئی بھی فریق نہیں بن سکتا۔