چیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کسی معاملے کو التوا کا شکار نہیں بننے دیں گے جب کہ ایبٹ آباد کمیشن کا نتیجہ نکلا اب نیب کیسز کا بھی نکلے گا۔
چیرمین نیب کے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد جسٹس(ر) جاوید اقبال پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں بہت کوشش کی ہے تاہم اس کی سربراہی نہیں چھوڑ رہا، لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ حتمی مراحل میں ہے جس کو انجام تک پہنچاوٴں گا تاہم رپورٹ جمع کرانے کے بعد لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی معاملے کو التوا کا شکار نہیں بننے دیں گے، ایبٹ آباد کمیشن کا نتیجہ نکلا اب نیب کیسز کا بھی نکلے گا۔