counter easy hit

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج نے سب کو حیران کردیا

لاہور: عام انتخابات کے نتائج تاحال مکمل نہیں ہو سکے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک جاری ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 109 اور ن لیگ 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے تحریک لبیک پاکستان بھی اب تک تین صوبائی نشستوں پر کامیابی سمیٹ چکی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستا ن نے ایک پنجاب جبکہ دو سندھ کی صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اب تک ایک سیٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکی ہیں جن میں صوبائی حلقہ پی ایس 115 شامل ہے، اس حلقے میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے میدان مار لیا،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارنے 5ہزار1سو 91ووٹوں سے فتح سمیٹی۔پی ایس 115 کراچی کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد قاسم 21ہزار 5 سو 96 ووٹ لےکرکامیاب رہے جبکہ ان کے مخالف ایم کیوایم کے امیدوار فیضان مصطفی 16ہزار 4 سو 4 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضھ رہے کہ ملک میں انتخابات 2018ء کا انعقاد کامیاب رہا جس میں پاکستانیوں نے اپنے نمائندے منتخب کیے۔