لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل شاید حمید ایئرمارشل انور محمود خان (نائب صدر) ریئر آئر کموڈور اظہر حیات (سیکرٹری جنرل) بریگیڈیئر صفدر حسین اعوان، بریگیڈیئر محمد نجم الثاقب ( سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم (سیکرٹری انفارمیشن مبارک احمد اعوان) آرمی ایئرفورس اور نیوی کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا افواج پاکستان کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے عبارت ہے اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے ہمیشہ اندرونی اور بیرونی خطرات اور خاص کر دہشت گردی میں اہم کردار ادا کیا اور عالمی برادری کو تسلیم کرایا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اس جس میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا لیکن آج ہمیں اندرونی منافقین اور میر جعفر اور میر صادق جسے لوگوں کا سامنا ہے یہ خطرناک عناصر پوری طرح ہماری دسترس میں ہیں اور ایک عبرتناک انجام جلد ان کا منتظر ہے بریگیڈیئر صفدر حسین اعوان اور لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم مزید کہا افواج پاکستان کی تاریخ کارناموں اور شجاعت سے عبارت ہے۔ آج سے ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں تمام سابقہ ساتھیوں سے شہر ضلعی اور گائوں گائوں رابطہ ہو گا اور یہ حکومت پاکستان عوام اور افواج پاکستان کو بہترین نتائج اور مدد گار ثابت ہو گا۔ آج اس کی ضرورت پہلے کہیں زیادہ ہے حکومت پاکستان افواج پاکستان اور عوام سنہرے مستقبل کی طرف بڑھ رہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔