اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زلفی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے طویل تعلق کی کہانی سنا دی۔میرا اور عمران خان کا تعلق 8 سالوں پر محیط ہے میں تحریک کی جانب سے کی گئی حتمی جدوجہد میں قدم قدم کر پر عمران خان کے ساتھ رہا۔تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری برطانیہ کے جانب مانے بزنس مین ہیں لیکن پاکستان میں ان کو جو شہرت ملی اس کی وجہ عمران خان سے انکا ذاتی تعلق ہے۔ان کو نہ صرف عمران خان کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے بھی بہت بڑے حامی ہیں۔ نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے اور وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ عمران خان سے انکا تعلق کب بنا اور انہوں نے عمران خان کو کیسا پایا تو اس پر بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان کے ساتھ تعلق 2011 میں شروع ہوا۔ یہ عمران خان کا بڑا پن ہے کہ وہ مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوما ہوں لیکن جو وژن عمران کا ہے ،جو انکے نظریات اور عقائد ہیں میں ان سے بہت متاثر ہوں اور انکو مثالی شخصیت سمجھتا ہوں ۔میں نے ساری دنیا کے بڑے لوگوں سے ملاقات کی ہے لیکن عمران خان جیسا بہترین شخص دنیا کے کسی کونے میں نہیں دیکھا۔عمران خان کو انکی ذاتی زندگی کے حوالے سے مشورے دینے والے سوال پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت پائے کی شخصیت ہیں اور میں اس قابل نہیں کہ انکو انکی ذاتی زندگی حوالے سے مشورے دوں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوٹو سیشن کے شوقین نہیں اس لئیے وہ سب کے سامنے نہیں آئے ورنہ انکے خاندان نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔اس کے بعد عمران خان لندن آئے تو ان سے ملاقات ہوئی۔ہم نے کھانا ایک ساتھ کھایا۔اس کےبعد ایک ذاتی تعلق بن گیا اور اس آٹھ سال کی حتمی جدو جہد میں عمران خان کے ساتھ رہا۔