دنیا کی دولت مند ترین انتہاء پسند تنظیم سمجھی جانے والی داعش دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، شدت پسند گروپ کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں اور اس نے اپنے جنگجوؤں کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنا شروع کر دی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) کچھ عرصہ قبل تک اپنے جنگجوؤں کو پرکشش تنخواہیں اور دیگر مراعات ادا کرنے والی تنظیم، داعش نےاب اپنے جنگجوؤں میں مشروب اور چاکلیٹس تقسیم کرنا بھی بند کر دی ہیں۔ شدت پسند تنظیم نے الرقہ کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بل امریکی ڈالر میں ادا کریں اور کسی بینک میں جمع کروانے کی بجائے تنظیم کو ادا کریں جبکہ مغویوں کو پانچ سو ڈالر تاوان کے عوض بھی رہا کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔