اُبلے ہوئے انڈے کو چھیلنا ایک ایسا فن ہے کہ جس میں مہارت کے لیے انسان صدیوں سے کوشاں ہے مگر آج بھی اکثر لوگ صفائی سے انڈہ چھیلنے کی مہارت نہیں رکھتے۔
اگر آپ انتہائی ماہرانہ انداز میں اور غیر معمولی آسانی اور صفائی کے ساتھ انڈہ چھیلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک نا قابل یقین حد تک سادہ طریقہ پیش کیا جا رہا ہے۔
اُبلے ہوئے انڈے کو تقریباَ نصف گلاس پانی میں دالیے اور گلاس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے کچھ وقت کے لیے اچھی طرح ہلائیے۔
اب پانی کو باہر نکال دیجئے اور انڈے کے چھلکے علیحدہ کر دیجئے جو کہ دراصل اترنے کے لیے ہی تیار نظر آئیں گے گویا کہ انہیں صرف آپ کے اشارے کی ضرورت ہوگی۔
اب سکون سے تشریف رکھیے اور نہایت صفائی سے چھلے ہوئے انڈے کا لطف لیجئے۔