برطانیہ میں ایک کروڑ مزدوروں خدشہ ہے ،ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ 15 برس کے دوران ان کی جگہ پر روبوٹس کو مقرر کر دیا جائے گا۔
The risk of being set Robots in place of Millions of workers in UK
کنسلٹنسی کمپنی پرائس واٹر کوپرس کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں 30 فیصد ملازمتوں کو مصنوعی ذہانت کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔ کچھ شعبوں میں امکان ہے کہ 50فیصد ملازمتیں روبوٹس کی وجہ سے ختم ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں پیداواریت بڑھ جائے گی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پید ا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق روبوٹس کی وجہ سے صرف ہول سیل اور ریٹیل کے شعبوں میں سوا 2 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 12 لاکھ، انتظامی اور سپورٹ سروسز کی 11 لاکھ جبکہ ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے شعبے میں ساڑھے 9 لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔