دنیا میں چیتے کی نسل معدوم ہونے کے خطرات بڑھ گئے،ایشیامیں سب سےزیادہ متاثرہے،لندن کی زولوجیکل سوسائٹی اور وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے سروے کے مطابق دنیامیں صرف7 ہزار ایک سو چیتےرہ گئے ہیں
۔
جس براعظم میں چیتے کی نسل سب سے زیادہ متاثر ہے وہ ایشیا ہے،ایران میں چیتوں کی تعداد صرف50 رہ گئی ہےجبکہ زمبابوےمیں صرف 10برس کےدوران چیتوں کی تعداد میں 85 فیصد کمی آئی۔ماہرین کے مطابق چیتےکی معدومیت کی اہم وجہ چیتوں کاشکاراورجنگلات کا تیزی سےخاتمہ ہے،اگر جنگل کے شہزادے کو بچانا ہے تو عالمی سطح پرحکومتوں کو اس کے متعلق سوچنا ہو گا۔