راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن،مردآہن خان عبدالقیوم خان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے دست راست ،سی ای او سٹی لیب ڈاکٹر جمال ناصر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اور سٹی لیب کے ایم ڈی زبیر ناصر کے والد بزرگوار نثار احمد نثار جن کا منگل کو انتقال ہوگیا تھا، کی رسم قل آج 18 جنوری 2018ء جمعرات کو 4 بجے مکان نمبر ایف-823، نزد ہولی فیملی ہسپتال، سٹیلائٹ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی ہوگی۔ شام 5 بجے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا ہوگی۔ احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ آہ ۔۔۔۔۔تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثار بھی دائی اجل کو لبیک کہہ گے محترم نثار احمد نثار سے مجھے زمانہ طالب علمی کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت ملنے کا شرف حاصل ھوا جب نیشنل سنٹر میں جہموریت کے فروغ کے لئے بحث و مباحثوں کا آغاز ھوا محترمہ بینظیر بھٹو تحریک پاکستان کی نامور شخصیت محترم نثار احمد نثار کو پی پی پی کے رہنماؤں سے زیادہ پسند کرتی تھیں .