لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوری اداروں سے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں جب کہ نواز شریف نے اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ جواب کیوں نہیں دیتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانےکی حتمی تاریخ کا فیصلہ کل کریں گے تاہم احتجاج کی تاریخ میں ایک دو دن کی تبدیلی ہوسکتیہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے صرف ایک ہی سوال ہے، اگر انہوں نے کوئی غلط کامنہیں کیا تو جواب کیوں نہیں دیتے، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو کرپشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیںجب کہ جمہوری اداروں سے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا اور صرف اپنی ذات کی فکر کرنے والے اسلامآباد دھرنے میں نہیں آئیں گے، ہمارا احتجاج پُرامن ہوگا جب کہ اسلام آباد میں سرکاری دفاترجانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیں گے۔