counter easy hit

کام میں سستی دکھانے پر روبوٹ کی نوکری سے چھٹی

The robot's job

The robot’s job

چین میں تو ایک روبوٹ نے کام میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا تو مالک نے اسے سزا کے طور پرنوکری سے ہی نکال دیا۔
بیجنگ: (یس اُردو) چین کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹس ہی گاہکوں کی خدمت پر مامور ہیں اور ان کے ہر آرڈر کو تیزی اور بہترین انداز میں پورا کرتے ہیں لیکن انسانوں کی طرح ایک روبوٹ کام میں مسلسل سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ مالک نے اسے کئی بار شو کاز نوٹس بھی دیا لیکن اس پر جیسے کوئی اثر ہی نہیں ہوا اور وہ آرڈر پورا کرنے میں غیر معمولی تاخیر کرنے لگا جس نے مالک کو اتنا پریشان کیا کہ اس نے روبوٹ کی نوکری سے چھٹی کر دی۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور وہ دوسرے روبوٹس کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں تا کہ ان کی پرفارمنس کا معیار بھی جانچا جا سکے۔