لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار اہم ہے اور ان کے دوروں اور ملاقاتوں سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔گزشتہ روز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا افغانستان میں قیام امن کیلئے آرمی چیف کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ کرتارپور افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارتی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ خطے کے ممالک سے بہتر تعلقات میں آرمی چیف کی خاموش ڈپلومیسی کا عمل دخل ہے، قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امریکہ، ایران اور خطہ کے دوسرے ممالک سے خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں آرمی چیف کی خاموش ڈپلومیسی کا مؤثر عمل دخل ہے اور آرمی چیف کے دوروں اور ملاقاتوں کے نتیجہ میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں پھر سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔ پرویز الٰہی کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبہ کے افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارت کی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات ہماری تاریخ کا ایک روشن باب بن چکی ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔