counter easy hit

حکمرانوں کی کرپشن سے ملک مسائل کا شکار ہے :امیر العظیم

The rulers of the country is prone to corruption issues Amir Azeem

The rulers of the country is prone to corruption issues Amir Azeem

عام آدمی کو تعلیم ، صحت اور روزگار جیسی سہولیات دستیاب نہیں ، پانامہ لیکس کی تحقیقات ہو کر رہیں گی :رہنما جماعت اسلامی

لاہور :جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور حکمرانوں کا احتساب ہو کر رہے گا ، جوہر ٹاؤن لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیش کر رہے ہیں ، عام آدمی کو تعلیم ، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ، وزرا ، محکمے اور کارپوریشنز بڑھ گئیں مگر عوام کے مسائل کم نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 60 لاکھ شہری ہیپاٹائٹس ، دمہ اور الرجی کا شکار ہیں ۔ غریب بیمار پڑے تو علاج کیلئے گھر بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ امیر العظیم کا کہنا تھا کہ پورا بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سود میں چلا جاتا ہے ، عوام دیانتدار قیادت منتخب کرتی تو آج موٹروے گروی نہ رکھنا پڑتی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website