کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے۔
ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں 114 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 3 کاروباری سیشنز میں ڈالر 2 روپے 45 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 149 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے ڈالر کی قیمت 150 روپے 91 پیسے تھے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسلم کمی ہو رہی ہے۔ جمعہ کو ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 150.91 اور اوپن مارکیٹ میں 151.70 روپے پر بند ہوا۔ حالانکہ منگل 21 مئی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا البتہ اب ڈالر 149 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک ہی دن میں قیمت میں دو مرتبہ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے تک آگئیتھی ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے اُدھار تیل ملنے کی خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباؤ مزید کم ہو گا۔ لیکن دوسری جانب کچھ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی اور پیسے کی قدر میں استحکام صرف وقتی ہے کیونکہ بجٹ کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اُتار چڑھاؤ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق شرح سود بڑٰھنے سے کاروباری لاگت اور حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوگا