counter easy hit

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ثابت قدم رہیں گے، عسکری قیادت کا عزم

The sacrifices of the martyrs will not go in vain, remain

The sacrifices of the martyrs will not go in vain, remain

کور کمانڈرز کانفرنس میں ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اے پی ایس کے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہداء نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں، انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
راولپنڈی: (یس اُردو) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو ملک کی داخلی و خارجی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہداء نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کےخلاف ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقاصد کے حصول اور ملک کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہداء اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی صحیح طریقہ ہے۔