لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شب برات کی آمدکے ساتھ ہی آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے دکانداروں نے تیاریاں مکمل کرلی ،شہرکے گلی ،محلوں میں ماچس پٹاخوں کی ٹھاہ ٹھاہ کی آوازیں گونجناشروع ہوگئیں، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق شب برات کی آمدکے ساتھ ہی شیطان کے چیلوں نے شب برات کی رات عبادات میں خلل ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی، اس سلسلہ میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی سامان سٹاک کرناشروع کردیاہے ،سات آٹھ سال قبل تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تعینات ایس ایچ او آصف حنیف جوئیہ نے آتش بازی کے سامان کی فروخت کے آگے بندباندھاتھاجو ان کے تبادلہ کے بعدبھی کئی سال آتش بازی کا سامان فروخت نہ ہوسکا،لیکن گزشتہ سال سے ایک بارپھرآتش بازی کے سامان کی فروخت کا سلسلہ چل نکلاہے ،آتش بازی چلانے والے شرپسندعناصرماچس پٹاخے چلاکربزرگوں ،خواتین اور بچوں پرپھینک کران کو حراساں کرتے ہیں جس سے شہری عاجزآچکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات،ڈی پی او گجرات سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔