جدہ (ویب ڈیسک) والدین کی علیحدگی کے دوران 9 ماہ کی عمر میں رہ جانیوالی لڑکی بالآخر تین دہائیوں کے بعد اپنے والد کا پتہ چلانے میں کامیاب ہوگئی لیکن ان کے بارے میں سنتے ہی آنکھیں بھرآئیں کیونکہ وہ کئی سال پہلے وفات پاچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ہدی المروانی 30بر س سے اپنے والد کی تلاش میں سرگرداں تھی۔ اس کےسعودی والد اور مصری والدہ کی 1982ءمیں شادی ہوئی تھی لیکن تین سال بعد ہی دونوں 1985ءمیں علیحدہ ہوگئی ،اس وقت ہدی کی عمر 9ماہ تھی۔ دیہی رسم و رواج کے مطابق ھدی کی شادی اس کے ایک قریبی رشتہ دار سے ہوگئی۔ ھدی اپنے باپ کا پتہ لگانے کیلئے سعودی سفارتخانے کے چکر لگاتی رہی اور بالاآخر یہ کھوج لگانے میں کامیاب ہوگئی کہ اس کاخاندان جدہ میں مقیم ہے لیکن 16برس قبل باپ کا انتقال ہوچکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہدی نے اپنے بھائی اور چچا کی مدد سے اپنے والد کے قومی شناختی کارڈ میں اپنا نام درج کرانے کیلئے عدالت سے ر جوع کرلیا اورویزہ کی میعاد ختم ہونے کے ڈر سے قانونی کارروائی جلد مکمل کرانے کی خواہشمند ہے ۔