لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سینما کی ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ انجمن نے شادی کرلی۔ اداکارہ انجمن 63سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں،یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ ماضی کی سپر اسٹار کی فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ ذرائع کے مطابق17جون کو ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ خفیہ رہی، لیکن کب تک چھپتی بالاخر تصاویر منظرعام پر آئیں تو انجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اداکارہ انجمن نے کہا کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں،شوہر نے تحفے میں ایک مکان اور گاڑی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد لاہور میں ولیمے کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کریں گی۔