لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل اماراتی ولی عہد اپنا سرکاری دورہ مکمل کر کے کہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں لیکن پاکستان سے جاتے ہوئے اماراتی ولی عہد نے ایسا کام کر دکھایا کہ عمران خان سمیت ساری کابینہ بلکہ پوری دنیا حیران رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق معزز مہمان کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، معزز مہمان اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پر پہنچے وہاں پر ویزر اعظم عمران خان نے انکا استقبال کیا اور انہیں گاڑی میں بٹھا کر وزیر اعظم عمران خان خود گا ڑی ڈرائیو کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ، وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم عمران خان نے کسی بھی قسم کی تنقید کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا، اماراتی ولی عہد کو وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کابینہ کے افراد سے ملایا گیا جن میں ورتاج اور مراد سعید کی ملاقاتوں کو لے کر سوشل میڈیا پر مخالفین نے پراپیگنڈا کرنے کی بھی کوشش کی، اماراتی ولی عہد دورہ کرنے کے بعد جب واپس جانے لگے تو جہاز میں سوار ہونے سے پہلے سیڑھیوں پر کھڑے ہوگئے اور اپنا موبائل نکال کر پاکستان سے ملنے والی محبت کو قید کرنے لگے ۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوتے ہی طرح طرح کے تبصروں کا آغاز ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو ظہبی پہنچتے ہی اماراتی ولی عہد نے پاکستان سے ملنے والی عزت کو ناقابل فراموش ہوتے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جو عزت ملی ہے وہ بیان نہیں کی جا سکتی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔