سکھر (ویب ڈیسک ) سندھ کے شہر سکھر کے نواحی علاقے اوباڑہ کے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے بے شرمی کی انتہا کر دی ، دسویں جماعت کی طالبہ پر شک کی بنیاد پر کپرے اتروا کر تلاشی لی گئی، تفصیلات کے مطابق اوباڑہ کے ہائی سکول کے پرنسپل کےدو ہزار 2000 روپے گم ہو گئے اس نے اپنے 2000 روپے بر آمد کرنے کی خاطر شک کی بنیاد پر ایک لڑکی کی تلاشی کروائی جب کچھ نہ ملا تو پرنسپل نے اس کے کپڑے اتروا کر اسے برہنہ کر دیا ، جس کے بعد بھی لڑکی معصوم ثابت ہوئی معاملہ کی اطلاع جب میڈیا کو ملی تو پرنسپل اپنی بات سے مکر گیا اس کا کہناتھا کہ اس نے تلاشی ضرور لی ہے مگر کپڑے نہیں اتروائے جس کو حجاب میں موجود 10ویں جماعت کی طالبعلم نے جھوٹا ثابت کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے میرے کپڑے اتوا کر مجھے بے عزت کیا ہے ،