ارما کے بعد کیٹیگری 5میں داخل سمندری طوفان ’’ماریا‘‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا، جس کے بعد 257کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔
طوفان کے باعث ڈومینیکا کے وزیر اعظم کے گھر کی چھت اُڑگئی، گھر میں پانی بھر گیا، کئی جزائر میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ڈومنیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ کا کہنا ہے کہ طوفان ماریا نے ڈومنیکا جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ طوفان کے اگلے ہدف پیورٹو ریکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔