پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج کل شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو ان کی بھانجی کو اپنا جگر عطیہ کر سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفرار احمد کی بھانجی ’عائزہ‘ کو جگر کا عارضہ لاحق ہے جس کے لیے انہیں جگر کی سخت ضرورت ہے۔
اسی حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر ایک جذباتی پیغام اپنے مداحوں کے لیے لکھا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں اپنے تمام مداحوں سے ذاتی مدد کی التجا ہے، ان کی بھانجی عائزہ جگر کے مرض میں مبتلا ہے جس کے لیے انہیں جگر عطیہ کرنے والے کسی شحض کی تلاش ہے۔
سرفراز نے لکھا ہے کہ وہ اپنی بھانجی کی طرف سے تمام لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں جو اکیلی اپنی بیماری سے لڑ رہی ہے اور یہی ان کی طاقت ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سےیہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی ان کی بھانجی کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ ان کی بھانجی اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی سرجری سے گزر چکی ہے۔