counter easy hit

منصور ملنگی کی دوسری برسی11 دسمبر کو منائی جائے گی

The second anniversary of the Mansour milling will celebrate on Dec 11

The second anniversary of the Mansour milling will celebrate on Dec 11

 لاہور: معروف گلوکار منصور ملنگی کی دوسری برسی11 دسمبر کو منائی جائے گی۔ منصور ملنگی یکم جنوری1947 ء کوضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے۔

ان کے والد پٹھان علی سارنگی نواز تھے۔ اسی لیے گلوکاری کا شوق منصور ملنگی کو وراثت میں ہی ملا۔ انھوں نے نوعمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا۔ ان کا پہلا گانا 1965ء کو ریڈیو پاکستان پر نشرہوا س وقت ان کی عمر 18برس تھی لیکن منصور ملنگی کو پہلی مرتبہ شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انھوں نے1974ء میں سرائیکی زبان کا مشہور گانا ’’ اک پُھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘ گایا۔

منصور ملنگی میں یہ خوبی تھی کہ وہ اپنے گانوں کی شاعری بھی خود کرتے تھے اور ان کی دھنیں بھی ترتیب دیتے تھے۔ انھوں نے اپنے فنی سفر کے دوران صوفیاء کا کلام گا کر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ منصورملنگی 11دسمبر 2014ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے انھیں ان کے آبائی علاقہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website