counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا 2 وکٹوں پر 193 رنز

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دو وکٹیں گنواکر193رنز بنالئے، عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔انگلش ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید The second day of the Sydney Test: Australia scored 193 runs on 2 wickets153رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، روٹ 83 اور میلان 62  رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف ایک رن پربین کرافٹ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ اور وارنر نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 85رنزجوڑے، اس موقع پر وارنر 56 رنز کی اننگز کھیل پویلین سدھار گئے۔ عثمان خواجہ نے کپتان اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک بار پھر لمبی پارٹنر شپ قائم کی اور ناقابل شکست 107 رنز بناکراسکور 193 رنز تک پہنچا دیا۔ اس قبل انگلینڈ نے 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی ،لیکن اسکور میں 113 رنز کے اضافے پرپوری ٹیم 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے کومنز نے 4، اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے دو، دو جبکہ لایون نے ایک وکٹ حاصل کی۔