دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میںپاکستانی بولرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 221نز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان اظہرعلی کی جگہ آل رائونڈر محمدحفیظ آج کے میچ میںٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، اظہرعلی کی جگہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجموعی اسکور صرف 40رنز ہی ہوا تھا کہ اوپنرزنے پویلین کی راہ لی، ڈیوڈ وارنر16 اور عثمان خواجہ17رنز بناسکے، دونوں کو جنید خان نےآؤٹ کیا۔مارش بغیرکوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ٹریویس ہیڈ نے 29رنز بنائے، نہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی،میکسویل کو عماد وسیم نے 23رنز پر کلین بولڈ کیا۔اسمتھ اور میتھیو ویڈ نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 قیمتی رنز بنائے، کپتان اسمتھ 60رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 193رنز تھا۔ ویڈ 35رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مچل اسٹارک تین کے اسکور پر جنید خان نے رن آؤٹ کیا۔وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور 49 ویںاوور کی دوسری گیند پرآسٹریلیا کی پوری ٹیم 220رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد عامرنے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔