counter easy hit

خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ آج مکمل کرلیا جائے گا

ملک میں جاری چھٹی خانہ اور مردم شماری کے دوسرے مرحلےمیں خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا جائےگا۔

The second phase of the civil census will be completed today.

The second phase of the civil census will be completed today.

ملک کے 87 اضلاع میں خانہ شماری کا عمل 27 اپریل تک جاری رہا جبکہ باقی کےاضلاع میں 28 اپریل سے شروع ہونے والا خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا جائے گا، مردم شماری 25 مئی تک مکمل کر لی جائےگی۔ دوسرے مرحلے کے پہلے فیز میں وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور سندھ کے 21،21 ، خیبر پختونخواکے 18، بلوچستان کے 17 جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ ، پانچ اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائے گی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے مرحلے میں حاصل کئے گئے ڈیٹا پر رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی گئی ہے ، دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے 60 دن کے اندر مردم شماری کی سمری تیار کر لی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website