چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

The second semi-final will be competitor between India, Bangladesh Today
فائنل میں پاکستان سے کون سی ٹیم ٹکرائے گی اس بات کا فیصلہ آج برمنگھم میں ہوگا، جہاں دوسرے سیمی فائنل کیلئے بنگال ٹائیگرز بھارتی سورماؤں سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے دو گروپ میچز جیت کر فائنل فور میں پہنچی تھی جبکہ بنگلا دیش کو قسمت نے یہ اعزاز دیا کہ وہ صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔ بنگلا دیش کو گروپ میچز میں پہلے انگلینڈ سے شکست ہوئی پھر آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی نے اس کو سیمی فائنل کی راہ دکھائی۔ سیمی فائنل میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کےلیے پر عزم ہیں اور جو ٹیم جیتے گی فائنل میں اتوار کو پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔ آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔








