مردم شماری کے پہلے فیز کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے،ابتدائی تین دن میں رہ جانے والے بلاکس کی خانہ و مردم شماری ہوگی ۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دوسرا مرحلہ 13 اپریل تک جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں مردم شماری کا کام خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا،پُر شدہ دستاویزات کی واپسی کا عمل شروع ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کےایک چوتھائی حصے پر کام مکمل ہوچکاہے، عملہ نے15مارچ سے28 مارچ2017ء تک اپنا کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیا ،اس دوران 40226 بلاکوں میں کام مکمل کیا گیاہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کے پہلےمرحلے میں بلاکس کی کُل تعداد 80471 تھی،بقیہ 40245 بلاک میں کام آج سے شروع ہو گیا۔