کیپ ٹاؤن……انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا،یہ ٹیسٹ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میچ کو سپر وائز کرکے پاکستانی امپائر علیم ڈار 100 ٹیسٹ کھیلانے والے امپائرز میں شامل ہوجائیں گے۔چا ر ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کرتی دکھائی دے رہیں ،جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولئیرز کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔دوسری جانب انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ وہ سیریز میں لیڈ لینا چاہتے ہیں ،کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے لئے اس لحاظ سے توجہ کا مرکز ہے کہ ایلیٹ امپائر میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار،کل سو ٹیسٹ میچز سپر وائز کرنے کا سنگ میل عبور کرلیں گے ۔ان سے پہلے صرف دو امپائرز ا سٹیو بکنر اور روڈی کرٹزنس یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں، اب تک وہ 178 ون ڈے اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرنگ کے فرائض کر چکے ہیں۔