دبئی: اہم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ حسن علی دوسرے ٹیسٹ میں حتمی الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا۔ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکن ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق حسن علی دوسرے ٹیسٹ میں حتمی الیون کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔