کراچی…… سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مستحکم بنانے کے لئے تمام ضروری اسٹرکچرل و قانونی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ای سی پی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد کیپٹل مارکیٹ کا فروغ ، سرمایہ کاروں کا تحفظ ، سرمایہ کاری کے لئے نئے مواقعوں کی فراہمی اور کارپوریٹ سیکٹر کو ایک سازگار ماحول کی فراہمی ہے۔نیا کمپنیز بل، متعارف ہونے کے بعد، کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ، سرمایہ کاروںکو تحفظ و سہولت اور ملک میں ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔