counter easy hit

عالمِ مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام’’ محبت رسول‘‘ ﷺ سیمنار کا انعقاد تمام مکتبہ فکر کی بھرپور شمو لیت

The Security Council

The Security Council

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)عالمِ مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام’’ محبت رسول‘‘ ﷺ سیمنار کا انعقاد تمام مکتبہ فکر کی بھرپور شمو لیت، آسیہ مسیح سمیت چالیس گستاخ خان رسول کے مقدمات کی فوری سماعت کی جائے مقرر ین ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں عالمِ مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام’’ محبت رسول‘‘ ﷺ سیمنار کا انعقاد بعد نمازِ مغرب شروع ہوا جو رات گیارہ بجے تک جاری رہا مہمان خصوصی پنجاب یو نیورسٹی کے پروفیسر سید قمر علی زیدی تھے ۔ رہنما مجلس ختم نبوت متین خالد نے اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سر انجام دیے دیگر مہمانوں میں سابق صدر بار علی نا صر قادری ، مولانا اسحاق ساقی ، پروفیسر کوکب ، میاں لیاقت جنرل سیکر ٹری بار، نصیب الہیٰ گجر ، عبدالمجید ایڈ ووکیٹ ، سرپرست امن کمیٹی عبدالحمید رحمانی کہ علاوہ ضلع بھر سے تمام مکتبہ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر صدر چودھری بشیر زرگر ، مہمان خصوصی و دیگر مقرر ین نے محبت رسول کے موضوع پر دل گرما دینے والا خطاب کیا جس میں ممتاز قادری کے کردار کو بے حد سراہا گیا اس موقع پر مجلس ختم نبوت کی طرف سے دو قراردادیں د پیش کی گئیں( 1)ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی سے مطالبہ کیا گیا کہ چک نمبر 7 ننکانہ کے نمبر دار قادیانی کو فارغ کر کے کسی مسلمان کو نمبر دار مقرر کیا جائے (2) آسیہ مسیح سمیت 40گستاخان رسول کے مقدمات کی سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے بعد فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے