counter easy hit

اقوام متحدہ میں مظلوم قوموں کے حق خودارادیت کی پاکستانی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

The self-determination of oppressed nations in the UN resolution adopted unanimously

The self-determination of oppressed nations in the UN resolution adopted unanimously

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں غیرملکی تسلط کے شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے قرار داد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سماجی انسانی اور ثقافتی امور پر 193 رکنی کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی۔

خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے، وزیراعظم

قرار داد میں غیر ملکی قبضے کا شکار انسانوں کے حق خودارادیت کو بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ تسلیم کیا گیا اور حق خودارادیت کو بنیادی انسانی حقوق قرار دیتے ہوئے اس کو کچلنے کے لئے فوجی مداخلت سمیت تمام جارحانہ اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد پیش کرنے میں سعودی عرب، لبنان ، مصر، ایران، چین، ملائیشیا، نائیجریا اور جنوبی افریقہ سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا جس کے بعد 193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی کمیٹی نے قرار داد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  پاکستان لوگوں کے آفاقی حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website