کراچی: دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کی رائٹر صنم مہر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ زبردست خبر یہ ہے کہ ’دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کو ’شکتی بھٹ فرسٹ بک پرائز‘ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ اسٹائل سے شہرت پانے اور غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں جان گنوانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی کے نشیب و فراز پر لکھی گئی کتاب کو بھارت کے ادبی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔قندیل بلوچ پر کتاب ’دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کی رائٹر صنم مہر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ زبردست خبر یہ ہے کہ ’دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ کو ’شکتی بھٹ فرسٹ بک پرائز‘ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ بک پرائز کے فاتح کو دو لاکھ بھارتی روپے اور ٹرافی انعام میں دی جائے گی۔شکتی بھٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم مہر کی کتاب ’دی سینشیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ پاکستان کے سوشل میڈیا پرسنالٹی کی زندگی کے بارے میں ہے جس نے اپنی مختصر زندگی غیر معمولی انداز سے گزاری اور جسے غیرت کے نام پراس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کر دیا۔مہر نے اپنی کتاب سے یہ بتایا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں عورت ہو کر روایات سے بغاوت کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ لکھاری دنیا کو بدل تو نہیں سکتے لیکن بے قصور مارے جانے والے لوگوں کا ماتم تو ک سکتے ہیں۔