گجرات ( صغیر احمد قمر ) سیشن جج سید خورشید انور رضوی نے اچانک ون ونڈو سہولت سنٹر ،بخشی خانہ کا دورہ کیا اورسیشن کورٹ کی سکیورٹی کو چیک کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری فاروق حیدر بھی تھے سیشن جج نے ون ونڈو سہولت سنٹر کا دورہ کیا اور عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اور موقع پر آئیے ہوئے سائلین سے مسائل دریافت کیے اور چند سیکنڈ میں آن لائن FIRاور پوسٹمارٹم رپورٹ کی نقل میسر کرنے پر سہولت سنٹر کے عملے کو شاباش دی جبکہ بعد میں ڈسٹرکٹ جیل سے پیشی پر لائے جانے والے ملزمان کی انتظار گاہ (بخشی خانہ) کو چیک کیا اور اسکی چاروں اطراف سے سکیورٹی کو چیک کیا اور بعد ازاں سیشن کورٹ کی مکمل سکیورٹی کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔