گلگت بلتستان میں برف باری کے باعث حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ اسکردو میں دریائے سندھ پرمعلق دوپل گر گئے۔ گاؤں پندےسمیت بالائی دیہات کا اسکردوشہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
The severe situation in Gilgit baltistan with snowfall
اسکردو میں دوروزقبل ہونے والی برف باری کے باعث دریائے سندھ پرقائم پل بھی گر گئے جس کے بعد گاؤں پندےسمیت بالائی دیہات کا اسکردوشہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ برفانی تودےمیں دب کرسینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ضلع شگر میں آبادی کی طرف سرکتے گلیشیئر سے گاؤں ارندو کے لوگ خوف و پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ ریسکیو کےلیے کمشنر بلتستان نے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کردی۔ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اسکردو پروازیں بھی معطل ہیں۔